پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، ترجمان امریکی سفارتخانہ کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 19:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) امریکی سفارتخانہ کی ترجمان فلیور ایس کووان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ وہ سوموار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے خیر سگالی دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔فلیور ایس کووان نے کہا کہ نیشنل پریس کلب آ کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ اور پریس کلب کے درمیان ادارہ جاتی سطح پر تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیشنل پریس کلب کی ایسوسی ایٹ رکنیت کی پیشکش پر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں نے پریس کلب آمد پر امریکی سفارتخانے کی ترجمان کا شکر یہ ادا کیا اورکہا کہ باہمی تعاون سے دونوں ممالک کے میڈیا کو قریب لایا جائے گا۔ قبل ازیں فلیور ایس کووان کا پریس کلب پہنچنے پر صدر شکیل انجم، نائب صدر نوید اکبر اور سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں سیکرٹری فنانس اسحاق چوہدری خیر مقدم کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ بعدازاں انہیں پریس کلب کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :