مستحکم اورپرامن پاکستان فلسطین اور کشمیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، فلسطینی سفیر ولید ابو علی کا نمل میں لیکچر

منگل 13 دسمبر 2016 19:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان میں فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے کہا ہے کہ مستحکم اورپرامن پاکستان فلسطین اور کشمیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں فلسطینی ثقافت اور تاریخ پر لیکچر دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرارنمل بریگیڈئیر امین اللہ خان ڈین سفیانہ خاتون ملک، صدر شعبہ انیٹر نیشنل ریلیشنز مقصود الحسن نوری، فیکلٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کے مظالم کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جا رہے ہیں یہی صورتحال غزہ کی ہے، عرب ممالک کو فلسطین کی صورتحال پر سخت موقف اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک پاکستان کو سپورٹ کریں تو یہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے بہتر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :