نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ، سید امجد علی شاہ

منگل 13 دسمبر 2016 19:38

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) میونسپل کمیٹی خیرپور کے چیئرمین سید امجد علی شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں نوجوانوں کو اپنی تعلیم اور سرگرمیوں سے دنیا پر واضح کرنا ہے کہ ہم پاکستانی کسی سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور یوتھ کونسل کی جانب سے دوسرے یوتھ ٹریننگ کنوینشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کانووکیشن میں ڈی او تعلیم لیاقت علی خاصخیلی ، انجمن تاجران کے صدر حاجی لالا عبدالغفار شیخ، ڈاکٹر فرخ بھنبھرو، ڈی آئی او سید ساجد حسین شاہ ، ڈی ایم لاشاری سمیت یوتھ کے صدر عمر شاہ جیلانی، رمیز سومرو ، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی ، گرلز ہائی اسکول، وومین کالج خیرپور، ماڈل اسکول کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کو مستقبل کی منصوبہ بندی، اعتماد کے فروغ، سماجی زندگی میں نمایاں کردار اور دیگر اہم پہلوئوں پر بین الاقوامی ٹرینر سعد سلیم نے عملی تربیت کروائی جس میں طلباء و طالبات نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے ایسے غیر نصابی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔