خیرپور یوتھ کونسل کی جانب سے طلباء اور طالبات کی دوروزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد

منگل 13 دسمبر 2016 19:38

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) خیرپور یوتھ کونسل کی جانب سے طلباء اور طالبات کی دوروزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سچل آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی ،تقریب میں خیرپور یوتھ کونسل کے صدر عمر شاہ جیلانی ، رمیز سومرو کیجانب سے عوامی خدمت اور ادارے بنانے پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کو تعریفی اعزازی شیلڈ دی گئی ۔

اس موقع پر ٹرینر ثناء رباب ، مرتضیٰ بگھیو، جواد میرانی نے طلباء اور طالبات کو تربیت فراہم کی کے وائی سی کی جانب سے ان ٹرینرز کو شیلڈ دی گئی جبکہ رمیز سومرو اور دیگر کے وائی سی ممبران نے آنے والے تمام مہمانوں کو اجرک کے تحفے پیش کیے اس موقع پر ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کی درخواست پر مشہور اسکالر جنید جمشید سمیت جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، تقریب میں اسکول کالج یونیورسٹی کی طلباء اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ نوجوان سخت محنت اور لگن کے ساتھ اپنے اور اپنے خاندان کا نام روشن کرسکتے ہیں پاکستان میں 70 فیصد نوجوان ہیں ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خیرپور کو تعلیم کا مرکز بنانے کی شروعات 1970 میں کی اور وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو سے ریڈیو پاکستان اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی حاصل کی ، خیرپور میں زرعی کالج، میڈیکل کالج، ٹیکنیکل یونیورسٹی ، آئی کالج اوراسپتال اور صحت مراکز قائم کرکے عوام کی ناقابل فراموش خدمت کی ۔