قومی سماجی اقتصادی رجسٹری ، فلاحی پروگراموں کیلئے اہم ایک قومی اثاثہ ہے، ڈویژنل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

منگل 13 دسمبر 2016 19:34

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سکھرکے ڈویژنل ڈائریکٹر ذوالفقار علی ابڑو نے کہا ہے کہ قومی سماجی اقتصادی رجسٹری (NSER) فلاحی پروگراموں کیلئے اہم ایک قومی اثاثہ ہے جس کے نتیجہ میں حاصل ہونیوالا جو اپ ڈیٹ ڈیٹا ملکی منصوبہ بندی اور مالی امداد کی فراہمی ووکیشنل تربیت، مائکرو فنانس، تعلیم اور صحت کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے ترقیاتی پروگراموں کو ڈیزائن اہم کردار ادا کریگا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے سکھر،روہڑی، پٹنی ، صالح پٹ، پنوعاقل سمیت دیگردوسرے علاقوں میں انکم سپورٹ پروگرام کے نئے غربت سروے کے لئے مختلف رجسٹریشن ڈیسک کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ غربت سروے سکھر ضلع کے بعض سماجی و اقتصادی اشاریوں کے تمام گھرانوں کو رجسٹریشن کیا جانے کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے بہترین سماجی و اقتصادی رجسٹری شمولیت اور اخراج کی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سروے کی صداقت کیلئے ایک مسابقتی اور شفاف عمل کے ذریعے حاصل کیا جا رہا ہے اورآ پریشن کا جائزہ لینے فرموں کے ذریعے تصدیق کی جا رہی ہے ۔