سنٹرل انڈ کشن پا لیسی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ،سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ،مریضمشکلات میں مبتلا

منگل 13 دسمبر 2016 19:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)سنٹرل انڈ کشن پا لیسی کے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہسپتال انتظا میہ نے او پی ڈی کھلوانے کے لیے پولیس طلب کر لی الائیڈ ہسپتال میں حالات کشیدہ ہو گئے سینئر ڈاکٹرز کا خوف کے سا ئے میں مریض چیک کرنے سے انکار تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ،پاکستان میڈ یکل ایسوسی ایشن ،پاکستان ٹیچنگ ایسوسی ایشن سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف اکٹھی ہو گئی ینگ ڈاکٹرز کے او پی ڈی میں انکار کر نے کے بعد دیگر ایسوسی یاشنز نے بھی او پی ڈی میں کام کر نے انکار کر دیا الائیڈ ہسپتال انتظا میہ نے سینئر ڈاکٹرز کو مریض چیک کرنے کے لیے بلایا تو ینگ ڈاکٹرز آڑے آگئے تو سینئر ڈاکٹرز نے بھی خوف کے سا ئے میں مریض چیک کر نے سے انکار کر دیا ہسپتال انتظا میہ نے حا لات کی کشیدگی کو دیکھتے ہو ئے پو لیس کی بھاری نفری طلب کر لی اور ینگ ڈاکٹرزسے مذاکرات کر نے سے انکار کر دیا ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے اس موقعہ پر موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعداد کم کر رہی ہے اور ایف سی پی ایس کر نے والے ڈاکٹرز کا کوٹہ بھی انتہا ئی کم کر دیا گیا ہے ہمارا مطا لبہ ہے کہ پنجاب حکومت ہمارے ساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر مذاکرات کرے ہمارا جا ئز مطا لبہ پورا کرے ورنہ پنجاب بھر میں ان ڈور بھی بند کر دیں گے اور اسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ صحت پر ہو گی ینگ ڈاکٹرز اور حکومت کی اس لڑائی میں دور دراز سے آنے والے ہزاروں مریض پریشان لواحقین کی جھو لیاں اٹھا کر ہڑتا لی ڈاکٹرز کو بد دعا ئیں سیریس مریضوں کو سرجیکل اور میڈ یکل ایر جنسی میں چیک کیا جا تا رہا ۔