پنجاب حکو مت کا ملک د شمن عناصرکا لعدم تنظیموں کے سر گرم کارکنوں کیخلاف کاروا ئی کا فیصلہ

منگل 13 دسمبر 2016 19:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پنجاب حکو مت نے حساس اداروں کی رپورٹس پر صوبہ بھر میں ملک د شمن عناصرکا لعدم تنظیموں کے سر گرم کارکنوں کے خلاف 3ایم پی او کے تحت سخت کاروا ئی کا فیصلہ کر لیا محکمہ دا خلہ کی طرف سے ڈویذنل کمشنرز ،ڈی سی اوز ،ریجنل پو لیس افسران ،ضلعی پولیس افسران کو مراسلہ جا ر ی ضلعی پولیس افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ایڈیشنل سیکریڑی انٹر نل سکیورٹی کو ارسال کر یں تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتا یا کہ حکومت پنجاب کو حساس اداروں کو مسلسل رپورٹس مل رہی تھیں کہ کا لعدم تنظیموں سے وابسطہ کئی افراد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں یہ ملک دشمن عناصر کسی بھی وقت غیر قانونی سرگر میاں شروع کر سکتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروا ئی کی جا ئے حکومت پنجاب محکمہ دا خلہ کی طرف سے صوبہ بھر کے کمشنرز ،ڈی سی اوز آر پی اوز، سی پی اوز کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں انکے سرگرم کار کنوں ملک دشمن عناصرپر کڑی نظر رکھی جا ئے اور دوبارہ منظم ہو نے والوں کے خلاف 3ایم پی او کے تحت کاروا ئی کر تے ہو ئے 3ماہ کے لیے جیلوں میں نظر بند کیا جا ئے اور ان کی نظر بندی میں بدستور اضا فہ کیا جا ئے تا کہ ملک دشمن عناصر کسی بھی جگہ اپنے مذموم مقا صد میں کا میاب نہ ہو سکیں مرا سلہ میں کہا گیا ہے پو لیس افسران ضلعی سطح پر کی گئی کاروائیوں کی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل سیکر یڑی انٹر نل سکیورٹی پنجاب کو ارسال کریں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا کو ئی سیا سی دبائو قبول نہ کیا جا ئے ذرائع نے بتا یا کہ کا لعدم تنظیموں کے سرگرم کارکنوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :