کالا ہرن اور چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016 ،اب تک کالے ہرن اورچنکارہ کی51 ٹرافیاں ہنٹ کروائی جا چکی ہیں‘ خالد عیاض خان
کالا ہرن ٹرافی میںلاہور کے ہشام اسامہ خان پہلے نمبر،چنکارہ ٹرافی میں ملتان کے نوازش علی خان بوسن اورہشام اسامہ خان کے درمیان ٹائی ہے شکاریوں کے پر زور اصرار پر کالا ہرن اور چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ کی اختتامی تاریخ میں توسیع پر بھی غور کیا جا رہا ہے‘ ڈی جی جنگلی حیات کا کالا ہرن اور چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016 میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ملکی و غیر ملکی شکاریوں سے خطاب
منگل 13 دسمبر 2016 19:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب تک ملکی و غیر ملکی 42 شکاری حضرات 22 کالے ہرن اور29 چنکارہ ہرن کی ٹرافی ہنٹنگ سے لطف اندوز ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قانونی شکاریوں کو شکار کے مواقع فراہم کرنے کا بنیادی مقصد ملک میں سپورٹس ہنٹنگ کو فروغ دینا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شکاریوں کے پر زور اصرار پر کالا ہرن اور چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ کی اختتامی تاریخ میں توسیع پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔خالد عیاض خان نے بتایا کہ کالے ہرن کی ٹرافی ہنٹنگ میں صہیب جاوید نے 32.3 اور 26انچ کی دو ، علی احسن نے 29انچ ،عثمان احسن نے 27 اور28انچ کی 2ٹرافیاں ، عباس مختار نے 26.5 انچ ،امین رحمان نے 32 انچ ، راجہ محمد مجاہد نے 24 انچ، بدر منیر نے 36 انچ ، ہشام اسامہ خان نے 24 انچ، 35 انچ اور 36.5 انچ کی تین، راحیل منیر نی29 انچ، حمزہ علی چوہدری نے 29 انچ، محمد حنیف نے 25 انچ، معین سلیم نے 26 انچ، محمد رحمان نے 25 انچ، چوہدری محمد الہی نے 27 انچ ، خالد سلیمان نے 27.5 اور 28 انچ کی دو، جیکس سپیمرنے 30.3 انچ جبکہ زبیر کیانی نے 26 انچ کی ٹرافیاں ہنٹ کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016ء کے تحت اب تک کالا ہرن کی ہنٹ کی جانیوالی ٹرافیوں میں ہشام اسامہ خان 36.5 انچ کی ٹرافی ہنٹ کرنے پر پہلے نمبر پر ہیں۔ ۔ انہوں نے کہا کہ چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ میںملتان کے فخرعباس بوسن نے 13 انچ ،میجر(ر) حبیب خانزادہ نے 12.6 انچ کی دو ، جہانزیب اشتیاق خانزادہ نے 12.2 انچ ، جبکہ نبیل رئوف خان شیروانی نے 11.5 انچ کی ایک ، رحمان نسیم نے 10 انچ اور 12 انچ کی دو ، عمران سعید نے 13.2 انچ، عمر شفیق چوہدری نے 12.2 انچ کی ایک، راجہ عاصم رحمان نے 12.6 انچ کی ایک، طیب بلال نے 12 انچ کی دو اور 11.9 انچ ، سہیل توصیف نے 9 انچ ، 12.6 انچ اور 13.2 انچ کی تین ، فقیر شہریار نے 12 انچ، سید محمد مرتضی زیدی نے 11.5 انچ سید افتخار حسین شاہ نے 11.3 انچ، آغا وقار جاوید نے 12.2 انچ، ہشام اسامہ خان نے 11 انچ کی دو جبکہ 13.7 انچ کی ایک ٹرافی، عرفان حیدر بوسن نے 12.11 انچ، نوازش علی خان بوسن نے 13.7 ، صہیب جاوید نے 12.3 انچ، میتھیو مائیکل (Matthieu Michel Paul Roger) نے 12.1 انچ ، عثمان احسن نے 11.1 انچ اور علی احسن نے 10 انچ کی ایک ٹرافی ہنٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016 ء کے تحت اب تک چنکارہ کی ہنٹ کی جانیوالی 29 ٹرافیوں میںہشام اسامہ خان اور نوازش علی خان بوسن 13.7 انچ کی ٹرافی ہنٹ کرنے پر پہلی پوزیشن حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.