پولیو سے بچائو کی سہ روزہ مہم بہاول پور ضلع میں 19دسمبرسے شروع ہو گی‘ ملک اقبال چنٹر

ْ5سال تک کی عمر کے 5لاکھ 87ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے‘ صوبائی وزیر کوآپریٹو

منگل 13 دسمبر 2016 19:32

پولیو سے بچائو کی سہ روزہ مہم بہاول پور ضلع میں 19دسمبرسے شروع ہو گی‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پولیو سے بچائو کی سہ روزہ مہم بہاول پور ضلع میں 19دسمبر2016ء سے شروع ہو گی، اس دوران 5سال تک کی عمر کے 5لاکھ 87ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچائو کی ویکسین اور وٹامنAکے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پولیو خطرناک بیماری ہے جس سے بچہ زندگی بھر کے لئے جسمانی طور پر معذورہو جاتا ہے۔

انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران وعملہ تندہی اور جذبہ حب الوطنی سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تجربہ کار اور تربیت یافتہ افراد گھر گھر جا کر معصوم بچوں کو پولیو سے بچائو کی خوراک پلائیں ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران ایک بچہ بھی پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ دریائی علاقوں، چولستان، بس اسٹینڈ اور دیگر مقامات پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

بہاول پور ضلع میں 19دسمبر سے 21دسمبر تک پولیو سے بچائو کی مہم کوکامیاب بنانے کے لئے 1369ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 1077موبائل ،157فکسڈ،135ٹیمیں بس، ویگن اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن، ٹال پلازہ اور دیگر پبلک مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے علاوہ بازاروں میں والدین کے ہمراہ آنے والے بچوں کوبھی پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :