لاہور‘ پوش علاقوں میں موجود تعلیمی اداروں میں نشے کی لت زور پکڑنے لگی ‘مبینہ طورپر ایک اور جان لے گئی

منگل 13 دسمبر 2016 19:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پوش علاقوں میں موجود تعلیمی اداروں میں نشے کی لت زور پکڑنے لگی مبینہ طورپر ایک اور جان لے گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی دارلحکومت کے پوش علاقے ڈیفنس بی میں موجود نجی یونیورسٹی کے ہوسٹل سے لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت کراچی کے شاہ میرآصف باجوہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی تصدیق انتظامیہ نے بھی کردی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی، یونیورسٹی انتظامیہ نے دعوی کیا کہ میرآصف دل کا مریض تھا جبکہ مرحوم کے دوستوں نے انکشاف کیاکہ میرآصف منشیات کا عادی تھاایس پی کینٹ طاہر رحمان نے بتایاکہ موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی یا منشیات کی زیادتی سے ، پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آجائے گی ، پولیس نے شواہد بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔