مقامی بینک کے سیکورٹی گارڈ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی ،عبدالرزاق چیمہ

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے واردات کی فوٹیج اور جائے وقوعہ سے دیگر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں مزید تحقیقات جاری ہیں، آر پی او

منگل 13 دسمبر 2016 19:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ گزشتہ شب مقامی بینک کے سیکورٹی گارڈ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے 8 کروڑ35 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے واردات کی فوٹیج اور جائے وقوعہ سے دیگر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں مزید تحقیقات جاری ہیں ملزمان کی گرفتاری اور رقم برآمد کر نے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب حالی روڈ پر واقعہ نجی بینک کی سیکورٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکارشربت خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے چوری کر کے 8 کروڑ 35 لاکھ روپے لے کر غائب ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر کوئٹہ پولیس نے واردات کی تحقیقات شروع کر دی اور ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی گارڈ جہا نگیر سے تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ وہ وقوعہ کے روز چھٹی پر تھا اور اسی شپ یہ واردات کی گئی انہوں نے بتایا کہ پولیس مذکورہ سیکورٹی گار سے تحقیقات کر رہی ہے اور واردات میں ملوث سیکورٹی گارڈ شربت خان پارا چنار کا رہائشی ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تا حال غائب ہے پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے رپورٹ حاصل کر لی ہے اور جائے وقوعہ سے خون کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں اور واردات سے ملنے والے تمام شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے واردات کے دوران ملزمان نے بینک کے کیمرے بند کر دیئے تھے کوئٹہ پولیس ملزمان کی گرفتاری اور چوری کی گئی رقم کی برآمد کے حوالے سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی ہماری کو شش ہے کہ جلد سے جلد واردات کا سراغ لگا کر ملزمان کو قانون کے شکنجے میں جکڑا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :