مریدکے،عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 92غریب، نادار اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

منگل 13 دسمبر 2016 19:32

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر معروف مقامی سماجی شخصیت اور ایدھی آف مریدکے کا لقب پانے والے سید عابد حسین شاہ کی سربراہی میں'ردائے زاہرہ'اسکیم کے تحت نبی آخرالزماں ﷺ کے اسم مبارک کے حروف ابجد کی نست سے 92غریب، نادار اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی مسلسل 12شاندار تقریب انوار کارپوریشن مریدکے میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں شامل ہر دلہن کے لیے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جہیز کا سامان دیا گیا جبکہ 20افراد پر مشتمل ہر بارات کی چکن بریانی، مٹھائی، کھجوروں اور کیک سے تواضع کی گئی۔ تقریب میں آپﷺ کے نقش پا کی شکل کا 92پاؤنڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا اور محفل نعت منعقد کی گئی۔انوار کارپوریشن کے چیئر مین حاجی محمد انوار۔

(جاری ہے)

سید عابد حسین شاہ،عبد الغنی ٹرسٹ ہسپتال کے چیئر مین شیخ اعجاز احمد مٹھی سمیت دیگر اہم شخصیات کی طرف سے اپنی نوعیت کی منفرد تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مریدکے چودھری محمد ارشد بھدر، ڈی ایس پی سرکل مریدکے محمد نواز سیال، چیئر مین بلدیہ مریدکے میاں شبیر احمد، کونسلر سید اعجاز الحسن شیرازی، ٹی ایم او قاضی عابد قیوم، سابق ایم پی اے حاجی مشتاق احمد گجر، کونسلر چودھری عمیر احمد گجر سمیت متعدد علاقوںکی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

'ردائے زاہرہ 'اسکیم کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے تاحال901نادار لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں کروائی گئی ہیں جبکہ آپ ﷺ کی عمر مبارک کی نسبت سے میلاد ٹاؤن کے نام سے 63پلاٹوں پر مشتمل کالونی، معذور افراد کے وھیل چیئر ز کی فراہمی اور غریب افراد کو چھوٹے کاروبار کے لیے مالی معانت جیسے اقدامات کئے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ٹپال چائے اور ہیکو آئس کریم کمپنی نے اپنے پراڈکٹس کی مفت فراہم کے اسٹال قائم کئے ۔

متعلقہ عنوان :