سپریم کورٹ،ایف آئی اے ڈپیوٹیشن کیس میں پولیس افسران کی فریق بننے کی استدعا منظور ،فریقین سے جواب طلب

منگل 13 دسمبر 2016 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ میں پولیس افسران کی ایف آئی اے میں ڈپیوٹیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

کیس میں پولیس افسران کی جانب سے کیس میں فریق بننے کی استدعا کی گئی ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :