ْضلعی عدالت میں منشیات فروشی میں ملوث مجرم کو 40 دن قید ،دوسرے کو پانچ دن قید کی سزا

منگل 13 دسمبر 2016 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) منشیات فروشی کے گھنائونے جرم میں ملوث ایک مجرم کو ضلعی عدالت اسلام آباد نے 40 دن قید جبکہ دوسرے کو پانچ دن قید کی سزا سنائی دی۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے منشیات فروشی کے دو مقدمات کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے سماعت کے دوران مجرم محمد اشتیاق کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے پانچ دن قید اور تین ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ‘ جبکہ منشیات فروشی کے دوسرے مقدمہ میں نامزد مجرم محمد سردار کو 40 دن قید اور تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

مجرم محمد اشتیاق کے خلاف تھانہ بہارہ کہو پولیس نے 220 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 838/3016 درج کر رکھا تھا جبکہ مجرم محمد سردار کے خلاف تھانہ سہالہ پولیس نے 350 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 254/2016 درج کر رکھا تھا۔ دوسری طرف ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے منشیات فروشی مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم لیاقت حسین کی درخواست ضمانت منطور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کردیے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ 439/2016 درج ہے۔ (عابد شاہ/عدنان)

متعلقہ عنوان :