فراڈ کیس ،ضلعی عدالت میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج

منگل 13 دسمبر 2016 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) لاکھوں روپے کے فراڈ کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری ضلعی عدالت اسلام آباد نے خارج کردی‘ ملزم کو کمرہ عدالت کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج راجہ خرم علی خان نے منگل کے روز فراڈ کیس کی سماعت کی۔ ملزم اعجاز عبدالله کی درخواست ضمانت قبل از گرتاری پر سماعت کرتے ہوئے فاضل جج نے اسکی ضمانت خرج کردی اور پولیس کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔

(جاری ہے)

مدعی کے خلاف 8 لاکھ روپے کا جعلی چیک بطور ادائیگی دینے پر تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 161/2016 درج ہے۔ فاضل نے فراڈ کے ایک اور مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم عدیل پراچہ کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی اور اس کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیے۔ تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور پولیس اس کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم پولیس تھانہ شہزاد ٹائون نے ملزم کی گاڑی قبصہ میں لے لی۔ ملزم کے خلاف کاروباری معاملات میں لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے پر تھانہ شہزاد ٹائون میں مقدمہ 103/2016 درج ہے۔ (عابد شاہ/عدنان)