گورنر سندھ کی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکوڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی اورلیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکوچیف آف جنرل اسٹاف مقررکیئے جانے پرمبارک باد

منگل 13 دسمبر 2016 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) گورنرسندھ جسٹس (ر)سعیدالزماں صدیقی نے لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکوڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی اورلیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکوچیف آف جنرل اسٹاف مقررکیئے جانے پرمبارک بادپیش کی،گورنرسندھ جسٹس (ر)سعیدالزماںنے صوبہ باالخصوص کراچی میں امن وامان کے قیام میں لیفٹیننٹ جنرل نویدمختاراورلیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکے نڈر،دلیرانہ اورپیشہ ورانہ اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے اقتصادی حب کی حثیت رکھنے والاشہربدامنی کاشکارتھالیکن ان حالات میں لیفٹیننٹ جنرل نویدمختاراورلیفٹننٹ جنرل بلال اکبرنے بطورکورکمانڈراورڈائریکٹرجنرل پاکستان رینجرزسندھ پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی کانہ صرف خاتمہ کیابلکہ شہرکی روشنیاںبحال کرادیں۔

(جاری ہے)

آج شہرمیں سیاسی،سماجی اورثقافتی سرگرمیاںعروج پرہیںیہی وجہ ہے کہ اب لوگ خود کومحفوظ سمجھتے ہیں۔گورنرسندھ نے امیدظاہرکی کہ لیفٹننٹ جنرل نویدمختاراورلیفٹیننٹ جنرل بلال اکبراپنی نئی ذمہ داریوںکے ساتھ مستقبل میں بھی اسی عزم کے ساتھ پورے ملک سے دہشت گردوںکاخاتمہ میں اپنی بھرپورصلاحیتوںکوبروئے کارلائیں گی#

متعلقہ عنوان :