شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرکے کاروائیاں تیز کی جائے، ڈی پی او کی ہدایت

منگل 13 دسمبر 2016 19:28

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرکے کاروائیاں تیز کی جائے،ڈی پی او سوات فریقین کے درمیان کاروائی انسدادی کو عمل میں لایاجائے،ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے ،لاوڈ اسپیکر کے ناجائز استعمال پر پابندی لگائی جائے،کرائم میٹنگ کے اجلاس سے خطاب ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مرو ت کے سربراہی میں منگل کے روز اپنے دفتر میں سٹی سرکل کے کرائم میٹنگ کی اجلاس کی ،اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد عاطف گوہر،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات عباس مجید خان مروت نے کہاکہ شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرکے کاروائی کو تیز کیا جائے،جس سے جرائم میں کمی آئیگی ،مینگورہ سٹی سرکل میں موٹر سائیکل چوری پر ڈی پی او سوات نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا،افسران بالا کوسختی سے ہدایات دی کہ پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کی ذمہ دار ہے پولیس کو چاہیئے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا ئے،مشکوک افراد اور کرایہ داران پرکھڑی نظر رکھی جائے،تاکہ علاقہ میں جرم کی کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے پائے، انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان کاروائی انسدادی عمل میں لائی جائے،ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے،لاوڈ اسپیکر کے ناجائیز استعمال پر پابندی لگائی جائے،پولیس آفیسران جرائم کے روک تھام کے متعلق پبلک لیزان کمیٹی کیساتھ میٹنگزکریں۔