جرائم سے پاک سوات مہم میں عوام پولیس کے ساتھ تعائون کریں، عباس مجید مروت

دیر پا قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کو جڑ سے ختم کر نے کا عزم کر رکھا ہے، ڈی پی او سوات

منگل 13 دسمبر 2016 19:28

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) جرائم سے پاک سوات مہم میں عوام پولیس کے ساتھ تعائون کریں ،ڈی پی او سوات عباس مجید مروت تفصیلات کے مطابق سوات میں دیر پا قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کو جڑ سے ختم کر نے کا عزم کر رکھا ہے پولیس اپنی کار کردگی جاری رکھے، بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیسروں میں انعامات تقسیم ڈی پی او سوات عباس مجید خان مروت کے دفتر میں سادہ مگرپر وقار تقریب ہوئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہاکہ جرائم سے صاف سوات مہم میں عوام پولیس کے ساتھ تعائون کریں ، سوات میں دیر پا قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کو جڑ سے ختم کر نے کا عزم کر رکھا ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوںکو ختم کرینگے ،پولیس عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں ،اس موقع پر ڈی پی او سوات نے جرائم سے صاف سوات مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ڈی پی او مٹہ اکبر شینواری،ایس ایچ او مٹہ بخت ذادہ،ایس ایچ او خوازہ خیلہ شیر علی خان کو نقد انعام اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :