سوات، پولیس کارراوائی ،چھ منشیات فروش گرفتار ،قبضے منشیات برآمد

منگل 13 دسمبر 2016 19:26

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) بنڑ پولیس کی کارراوائی ،چھ منشیات فروش گرفتار ،قبضے منشیات برآمد ،تفصیلا ت کے مطابق بنڑ پولیس اسٹیشن کے انچار ج ذاہد خان نے ڈی پی او سوات عباس مجید مروت اور ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوںکے خلاف کارراوائی کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور تازہ کارراوائی میں چھ منشیات فروش ،تاج محمد ،علی باچہ ،محمدر حمان ،فضل محمد او ر محمد زرین کو گرفتار کرلیا ہے اور اُن کے قبضے سے مجموعی طورپر 555گرام چرس برآمد کرلی ہے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :