لاہور، شہر بھر میں جشن عید میلاد النبی عقیدت واحترام سے منایاگیا

گلی گلی نگر نگر جشن کا سماں، ہر طرف درود وسلام کی صدائیںبلند ہوتی رہیں

منگل 13 دسمبر 2016 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) شہر بھر میں جشن عید میلاد النبی عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ گلی گلی نگر نگر جشن کا سماں ہر طرف درود وسلام کی صدائیںبلند ہوتی رہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی جشن عید میلاد النبی انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا لاہور میں محفوظ شہید گریڑن پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستہ نے اکیس توپوں کی سلامی دے کر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صبح بہاراں کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

نماز فجر کے بعد قران پاک کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ اور ملکی سلامتی وترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔سب سے بڑی عید کے موقع پر شہر بھر میں جشن کا سماں رہا بچوں اور بڑوں نے نئے کپڑے پہن کر عید کی خوشیوں میں شرکت کی ہر گھر میں ذکر رسول کی صدائیں بلند ہوئیں اور یوں محسوس ہوا کہ جیسے رحمت کی بارش نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ملک اور شہر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے لوگ ایک دوسرے کو خوشیوں اور مبارک باد کے پیغامات دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :