جینیریشنز اسکول ساوتھ کیمپس کے مڈل سیکشن میں سالانہ جین فجر ایتھلیٹکس اسپورٹس ڈے منایا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) جینیریشنز اسکول ساوتھ کیمپس کے مڈل سیکشن میں سالانہ جین فجر ایتھلیٹکس اسپورٹس ڈے نہایت جوش وخروش سے منایا گیا، جس میں طلبہ وطالبات کے والدین بڑی تعداد میں شرکت کی شاندار پاسٹ کے بعد ہفتم جماعت کے طلبہ وطالبات نے پی ای ڈسپلے کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا،جسے والدین نے خوب سہرایا،ٹریک ایونٹ میں مڈل اسکول کی طلبا نے تمام تر رسیوںعمدہ کارکردگی دیکھائی ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کی ٹرافی اقبال ہاوس کے حصے میں آئی ،آخر میں تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نذیر احمد تنیواور پرنسپل ڈاکٹر غزالہ صدیقی نے جتنے والے طلبہ وطالبات میں میڈل اور ٹرافی تقسیم کی