بی آئی ایس پی کے غیر مشروط مالی معاونت اقدام کی برانڈنگ کیلئے قومی مقابلے کا افتتاح
راولپنڈی/اسلام آباد کے معروف آرٹ، ڈیزائن کے تعلیمی اداروںسے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے شرکت کی
منگل 13 دسمبر 2016 19:26
(جاری ہے)
بی آئی ایس پی کے غیر مشروط مالی معاونت (UCT) اقدام کا نام اور علامت (لوگو) مقرر کرنے کیلئے یہ مناسب وقت ہے۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا ہے، اس مقابلے کا انعقاد، بی آئی ایس پی کے دیگر اقدامات جیسے وسیلہ تعلیم کی طرح ،غیر مشروط مالی معاونت (UCT) پراڈیکٹ کا نام اور لوگو مقررکرنے کیلئے کیا جارہا ہے۔ UCTکے تحت پروگرام کے مستحقین کو 4,834روپے فی سہ ماہی ادا کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مقابلے میں شرکت کرنے والوں کی تجاویز وصول کرنے کیلئے ایک ویب پورٹل لانچ کیا۔ شرکاء اپنی تجاویزکا اندراج www.bisp.gov.pk/branding.aspx پر کراسکتے ہیں۔بی آئی ایس پی کے تمام ڈائریکٹر جنرلز پر مشتمل کمیٹی بہترین تجاویز کو شارٹ لسٹ کرے گی۔بعد ازاں ان تجاویز کوپاکستان کے شہریوں کی جانب سے آن لائن ووٹنگ کیلئے تشہیر کیا جائے گا۔ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی تجویز کو باضابطہ طور پر غیر مشروط مالی معاونت کے نام اور لوگو کی حیثیت سے اپنایا جائیگا۔جیتے والے کو میرٹ سرٹیفکیٹ اور بی آئی ایس پی مستحقین سے ملاقات کیلئے پاکستان میں کسی بھی جگہ دو روز ہ سفر کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ کیش ٹرانسفر کا ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ ثقافتی روایات سے مرکب نیا نام اور لوگو ہماری مستحق خواتین کے دلوں کے قریب ہوگا۔ اس سے خواتین میں مالک ہونے کے احساس میں اضافہ ہوگا۔ آخر میں، انہوں نے پورے پاکستان کو دعوت دی وہ آگے بڑھیں اور بی آئی ایس پی کے غیر مشروط مالی معاونت اقدام کی برانڈنگ کیلئے قومی مقابلے میں حصہ لیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.