رائے ونڈ:تحریک انصاف کے رہنماء حاجی نواز گڈوآف جلیانہ مسلم لیگ ن میں شامل

منگل 13 دسمبر 2016 19:25

رائے ونڈ:تحریک انصاف کے رہنماء حاجی نواز گڈوآف جلیانہ مسلم لیگ ن میں ..
رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنماء حاجی نواز گڈوآف جلیانہ ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر کی وساطت سے مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ، منعقدہ جلسہ جلیانہ سے خطاب میں چودھری گلزار احمد گجرنے کہا کہ حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے اس سیٹ پر الیکشن لڑا تھاجس پر وہ ان کے سیٹ چھوڑنے پر الیکشن جیتے ہیں ،اور یہ وعدے انہوں نے الیکشن میں حلقہ کی عوام سے کئے تھے ،جو آج پورے ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ جلیانہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کروائیں گے ،جس کیلئے انہوں نے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ، چیئرمین یوسی سلطانکے چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی ہمیشہ سے ہی مسلم لیگ ن کے دور میں آئی ہے ،سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی کا سنگ میل ہے جس کا کریڈوزیر اعظم نواز شریف کو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس ملکی ترقی کوروکنے کی سازش ہے جو کامیاب نہیں ہوسکی ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور علیم خاں کرپشن کی نہریں ہیں،وائس چیئرمین چودھری سعدمنظور گجر نے کہا کہ ہم ڈپٹی میئراقبال ٹائون لاہور کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں ، جلسہ کے میزبان حاجی محمد نواز گڈو نے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن سے نظر انداز کئے جانے پر تحریک انصاف جوائن کی تھی لیکن اب ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر کی قیادت پر اعتماد ہے کہ وہ ان کے حلقہ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ،جلسہ میں حاجی لیاقت علی اورخالد جاوید سمیت متعدد چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے خطاب کیا، چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر نے خصوصی شرکت کی ،جلسہ میں پیر سید مظفر حسین شاہ بخاری نے ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر اور حاجی محمد نواز گڈو کی دستار بندی کی ، ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر کے ڈیرے سے سینکڑوں افرادان کی قیادت میں ریلی کی شکل میں جلیانہ جلسہ میں شریک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :