شہدادکوٹ، 12ربیع الاول جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں مختلف مساجد اورعلاقوںسے ریلیاں نکال کر جشن منایا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 19:20

شہدادکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) شہدادکوٹ میں 12ربیع الاول جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں مختلف مساجد اورعلاقوںسے ریلیاں نکال کر جشن منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہدادکوٹ جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں مختلف مساجد اورمختلف علاقوںسے ریلیاں نکالی کر جشن منایا گیا۔ سینکڑوں عاشقان ر سول سینکڑوں عاشقان ر سول ﷺ نے ہاتھوں میں رسول اکرمﷺ کی نعلین والے سبز جھنڈے اور مرحبا یا مصطفیﷺ کی آمد کے لکھے پینا فلیکس اور بینر اٹھا کر پیر میاں ریاض احمد صدیقی ،عظا رسول صد یقی، نادر حسین حلیمی ،محمد عمر ،زوہیب احمد صدیقی ،فقیر اویس پٹھان اور دیگر کی قیادت میں درگاہ عالیہ حضرت میاں غلام صدیق رح سے ریلی نکال کر شہر کے مختلف راستوں پر گشت کرتے ہوئے ریلی میں شامل ہزاروں محبان ر سو ل ﷺ مختلف چوکس اور چوراہوں پر رسول خدا کی شان میں تقریریں اور نعت خوانی کرتے ہوئے کوٹو موٹو چوک پر پہنچے اور بعد میں ریلی درگاہ حضرت میاں غلام صدیقی رح پر اختتام پذیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فیض الاہی مسجد سے دعوت اسلامی کی جانب سے نکالی جانے والی ہزاروں کارکنوں کی جشن عید میلادالنبی ﷺریلی کی قیادت سید نور احمد شاہ عطاری،علی خان عطاری ،مزمل عطاری،عامر عطاری ،اعجاز عطاری اور دیگر نے کی ریلی میں شامل عاشان رسول ﷺنے ہاتھوں میں سبز جھنڈے اور مرحبا یا رسول اللہ کے نعرے لکھے بینر اور پینا فلیکس اٹھا کر شہر کے مختلف راستوں پر گشت کرنے کے بعد فیض الاہی مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔

جبکہ تھانہ والی مسجد سے بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺنے قاری احمد ڈیرو ،حافط علی شیر ،شاہن فقیر،لیاقت سیلر اور دیگر کی قیادت میں عید میلادالنبی ﷺ ریلی نکال کر شہرکی شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے مرحبا یا مصطفی کے فلک شگا ف نعرے لگاتے ہوئے حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت کا اطہار کرتے ہوئے کوٹو موٹو چوک پر پہنچے۔ جبکہ جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی کے ہزاروں محبان رسول جب شہر کے جمع کھرل چوک پر پہنچے تو اصغریہ آرگنائزیشن اور مجلس وحدت المسلمین سمیت دیگر شیعہ کارکنوں نے نیاز بھٹی ،سید علی اکبر شاہ، حیدر شجاعی اور دیگر کی قیادت میں ریلی کا شاندار استقبال کیا اور شرکاء کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

ہزاروں عاشقان رسولﷺ کی ریلیوں سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ آج بارہ ربیع الاول کا دن کائنات کی سب سے بڑی عید ہے جسے رسول اللہ ﷺ کے محب اور متوالے بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طریقے سے جشن عیدمیلاد النبی ﷺ منا کرملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی دعائیں مانگتے ہیں ۔ #

متعلقہ عنوان :