قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے آپ کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے، طاہر میمن

کوئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے بغیر ریاست نہیں بن سکتی ، انتخابات والے دن ووٹر نے صرف ایک طے شدہ مدت کے لیے حکومت میں اپنے نمائیندے منتخب کر سکتا ہے، کمشنر عمر کوٹ

منگل 13 دسمبر 2016 19:20

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے آپ کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں یہ بات اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ طاہر میمن نے آج گورمینٹ ڈگری بوائیز کالیج عمرکوٹ ووٹر ایجوکیشن سیمینار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے کہا آپ کا ووٹ قوم کی امانت، خوشحال مستقبل اور جمہوری عمل کی بقا کے لیے الیکشن کمیشن کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں ووٹ آئین کے قا نون کا حصہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن انتخابی عمل کے بارے میں شہریوں کی آگاہی کے لیے موثر انتظامات کئے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اپنے ووٹ دے کر انتخابی عمل کا حصہ بنے ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے بغیر ریاست نہیں بن سکتی ، انتخابات والے دن ووٹر نے صرف ایک طے شدہ مدت کے لیے حکومت میں اپنے نمائیندے منتخب کر سکتا ہے، ووٹ دینا ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ ہر شہری کا اہم فرائیض اور اپنے حلقے میں بہتر امیدوار کو ووٹ دے کر منتخب کرنا ان کی زمہ داری ہے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ احمدعلی عباسی نے کہا کہ پاکستان میں خواتین ووٹروں کی مرد ووٹروں کے مقابلے میں تعداد بہت کم ہے جس کی وجہ بعض علاقا جات میں خواتین کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے ، انہوں نے اپیل کی ان خاندان کے سربراہ سے وہ اپنے خاندان کی خواتین کے شناختی کارڈ بنوائیں اور ان کے ووٹ کا اندراج کو یقینی تاکہ جمہوریت کو فروغ دیا جا سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ 18 سال سے زائد کے حضرات کمپیوٹرائیز شناختی کارڈ بنانے کے لیے اپنے علائقے کے قریبی نادرا آفیس سے رابطہ کریں جہاں آپ کو اپنی درخواست کے ساتھ دستاویزات فراہم کرنا ہونگے جبکہ نادرا کی ٹیمیں اپنے سرکاری وین میں ضلع کے مختلف مکامات پر کام کر رہی ہیں یہ ٹیمیں لوگوں کو فام مہیا کرتی اور رجسٹریشن کی کاروائی میں ان کی مدد کرتی ہیں ، سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اللہ نواز میمن، پرنسپل ڈگری کالیج عمرکوٹ عبدلقیوم کنبھار، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد احمد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا نور محمد بھنبھرو ، ڈی ایس پی عمرکوٹ فضل الحق چانڈیو ، مقامی این جی اوز کے نمائندے،سیاسی وسماجی ورکرز اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

#

متعلقہ عنوان :