فیصل آباد :ابلتے پانی میں گرنے سے کم سن بچہ جاں بحق

کوئلوں کی انگیٹھی سے بستر میں آگ لگنے سے 70 سالہ بزرگ جان کی بازی ہا رگیا

منگل 13 دسمبر 2016 19:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) ابلتے پانی میں گرنے سے کم سن بچہ جاں بحق ہو گیا ‘کوئلوں کی انگیٹھی سے بستر میں آگ بھڑک اٹھنے کے باعث ستر سالہ بزرگ جان کی بازی ہا رگیا‘آن لائن کے مطابق مرضی پورہ کے رہائشی محمد عاصم کا بیٹا اڑھائی سالہ عبید الله کھیلتے ہوئے ابلتے پانی میں گر کر جھلس گیا تھا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ لایا گیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گیا ‘ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 61ج ب کے قریب ستر سالہ عبدالغنی نے سردی کی شدت کم کرنے کیلئے کمرے میں کوئلوں کی انگیٹھی جلا کرسو گیا را ت گئے بشیر کوئلوں کے اوپر گرگیا جس کے باعث بستر میں آگ بھڑک اٹھنے کے باعث وہ بری طرح جھلس گیا جسے طبی امدادی کیلئے برن یونٹ لایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :