فیصل آباد، گھریلو جھگڑے پر خاتون کا اقدام خود کشی

باپ کے ہاتھوں اچانک گولی چل جانے سے بیٹی زخمی

منگل 13 دسمبر 2016 19:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) گھریلو جھگڑے پر خاتون کا اقدام خود کشی اور باپ کے ہاتھوں اچانک گولی چل جانے سے بیٹی زخمی جبکہ زیادہ شراب پینے سے نوجوان کی حالت بگڑ گئی ‘آن لائن کے مطابق سرگودھا روڈ باوا چک کے رہائشی محمد حنیف کی بیٹی سترہ سالہ ثناء حنیف نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 100ج ب کارہائشی محمدشفیق سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا تھا ‘گزشتہ روز بندوق صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے کے باعث گولی اسکی بیٹی بیس سالہ مافیہ بی بی کولگ گئی ‘ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 274ج ب کے پچیس سالہ محسن نے زیادہ مقدار میں شراب پی تھی جس کے باعث اس کی حالت بگڑ گئی

متعلقہ عنوان :