فیصل آباد،ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق،بچے سمیت چار افراد زخمی

منگل 13 دسمبر 2016 19:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ‘ آن لائن کے مطابق چک نمبر 518ج ب کے رہائشی محمد شفیق کو ٹریفک حادثے میں شدیدزخمی ہونے پر الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہو گیا جبکہ سبز منڈی سیم نزد چنچل والا جھنگ روڈ پر موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 28 سالہ احمد ولد غلام رسول جبکہ ما نانوالہ نزد بلو سٹار پٹرول پمپ شیخوپورہ روڈ مزدا اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں 23 سالہ اقبال ولد ریاض ‘ 20 سالہ افغان ولد ابراہیم زخمی اور اڈا جھول شیخوپورہ روڈ پر گیارہ سالہ بچہ ٹرالر سے گر کر ٹائر کے نیچے آکر زخمی ہوگیا‘ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر الائیڈ اور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :