ملاکنڈ، گورنمنٹ مڈل سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات

ضلع بھر کے مڈل سکولز کے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ سمیت پوزیشن ہولڈرز طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی

منگل 13 دسمبر 2016 19:18

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) گورنمنٹ مڈل سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات مڈل سکول بڑاوال میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے مڈل سکولز کے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ سمیت پوزیشن ہولڈرز طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں نائب ضلع ناظم مالاکنڈ کرنل( ر) ابراحسین یوسفزئی ڈپٹی ڈی ای او مدرار اللہ جان کتوزئی ایس ڈی او ہدایت اللہ ، سابقہ ڈی ای او عبداللہ، اور ٹیچرز رہنما حکیم خان نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کرکٹ کے ضلعی ونر سکول گڑنگدرہ، ہاکی ونر دواخان کلے، فٹ بال و بیڈ منٹن ونر پیران ، والی بال ونر ہیرو شاہ، ، ٹیبل ٹینس ونراکرم آباد، قومی ترانہ ونر اکبر ابادانگریزی تقریر ونر بڑا وال ملی نغمہ ونر شینگرئی، 400 میٹر ریس ونر کر کنڑے، 200 میٹر ریس ونر مورہ بانڈہ، 100 میٹر ریس ونر اکبر آباد اور سیکنڈ پوزیشن ہولڈرز ٹیموں کو انعامات دئے گئے۔ مہمانوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی تعلیم و تربیت اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔