2017ء انتخابات کا سال ہے، مارچ تک صورت حال واضح ہو جائے گی، لعل محمد خان

آصف علی زرداری عنقریب پاکستان آکر ملکی سیاست میں فعال کردار کریں گے سی پیک جیسے اہم منصوبے پرسیاسی جماعتوں کا عدم اعتماد حکومت کی ناکامی ہے، رہنما پیپلز پارٹی

منگل 13 دسمبر 2016 19:18

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے کہا ہے کہ2017ء انتخابات کا سال ہے اور مارچ تک صورت حال واضح ہو جائے گی آصف علی زرداری عنقریب پاکستان آکر ملکی سیاست میں فعال کردار کریں گے سی پیک جیسے اہم منصوبے پرسیاسی جماعتوں کا عدم اعتماد حکومت کی ناکامی ہے جبکہ صوبائی حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار لعل محمد خان نے سا بق صدرآصف علی زرداری سے دوبئی میں اہم ملاقات کے بعد وطن واپسی پر اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے رہنما حاجی شاکر اللہ اکرام محمد اور صدرعالمزیب بھی اس موقع پر موجود تھے انھوں نے کہا کہ دوبئی میں آصف علی زرداری سے ملکی سیاست و پارٹی امورپر مفید ملاقات کے علاوہ ان کی پاکستان آمد کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہو ئی لعل محمد خان نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہمارے دور حکومت کا انتہائی اہم منصوبہ سی پیک تنازعات کا شکار ہو گیا ہے انھوں نے کہا کہ چھوٹے صو بوں خصو صا خیبر پختونخوا کے ساتھ اس سلسلے میں کو ئی نا انصافی نہیں ہونی چاہئے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کوبھی سی پیک میں شامل کیا جائے انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ملاکنڈ میں ہمارے دور حکومت کے منصوبے اپنے کھاتے میں ڈال کر نہ صرف عوام کو گمراہ بلکہ اپنی نااہلی چھپا رہی ہیں کیو نکہ سوات ایکسپریس وے بٹ خیلہ و تھانہ گرڈ سٹیشن اور سو ئی گیس کے منصوبے پیپلز پارٹی دورحکومت کے ہیںجبکہ دونوں حکو متوںں کے کریڈٹ میں کو ئی ایک قابل ذکر ترقیاتی منصوبہ نہیں ہے انھوں نے کہا کہ صو بائی حکومت کے مالی بحران کی وجہ سے بٹ خیلہ ہسپتال واٹر سپلائی سکیم تھانہ ملاکنڈ یونیورسٹی پل جیسے عوامی فلاح وبہبود کی سیکمیں التواء کا شکار ہے جوکہ ان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے