بنوں : منڈان قبیلے کے مشران، منتخب نمائندوں نے 23گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

منگل 13 دسمبر 2016 19:18

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) منڈان قبیلے کے مشران اور منتخب نمائندوں نے 23گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے بنوں منڈان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا عوام خصوصاًخواتین کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہر ین لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کرنے کی صورت میں آج مسلح ہوکر واپڈا کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے منتخب نمائندوں نے ووٹ لینے کے بعد اب واپس موڑ کر بھی نہیں دیکھا کہ قوم کسی حالت سے دوچار ہیمظاہرے سے منڈان قومی جرگہ کے رہنما نثار خان ایڈوکیٹ،ولیج کونسلرز کے صدر ہدایت اللہ خان،ناظم منڈان ملک خالد ریاض ،ٹرانسپورٹر ملک نیک دراز خان ،اقبال جدون ،میر لائق ؒخان اور دیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا نے منڈان قبیلے کے ساتھ ظلم اور زیادتی پر اتر آئی ہے 24گھنٹے میں 23گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ایک گھنٹہ بجلی دی جاتی ہے جو کہ آنکھ مچولی کی وجہ سے ہمارے قیمتی برقی آلات کے جلانے کا سبب بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے منڈان کے ہر گھر اور مساجد میں پانی ناپید ہوچکاہے ایک گھنٹہ بجلی دینے کی کوئی ضرورت نہیں آج سے میٹراُتاروں مہم شروع کرکے مسلح احتجاج کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا نے ہمارے زمینوں پر بکا خیل اور جانی خیل کو بجلی لائن دی ہے جو مسلسل چل رہی ہے جبکہ ہمیں صرف ایک گھنٹہ بجلی مہیا کررہی ہے جو ہم کسی بھی صورت نہیں مانتے لہذا آج کسی بھی نقصان کی ذمہ داری ضلعی اور واپڈا انتظامیہ پر عائد ہوگی

متعلقہ عنوان :