شمالی وزیر ستان میں جماعت اسلامی کے پہلے مرکز اسلامی کا افتتاح کر دیا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 19:17

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) شمالی وزیر ستان میں جماعت اسلامی کے پہلے مرکز اسلامی کا افتتاح کر دیا گیا الخدمت فائونڈیشن شمالی وزیر ستان کے صدر ملک رحمن اللہ خان ،جے آئی شمالی وزیر ستان کے آمیر سیف الرحمن ،میڈیا ایڈوائزر کاشف خان ،سمیع اللہ ودیگر نے مرکز اسلامی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے خدمات نے یہاں کے عوام کے دل جیت لئے ہیں دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی خدمت خلق ہے جس کیلئے ہم روز اول سے کوشاں ہیں جو کہ انشاء اللہ وزیر ستان کی مکمل تعمیر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں سیاسی جماعتوں کا داخلہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کی ضمانت ہے اور یہ عام لوگوں کے آزادی اظہار کی طرف پہلا مثبت قدم ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے آپریشن ضرب عضب کے شروع ہونے کے بعد سے لے کر مستقبل طور پر متاثرین کی خدمت کا بیڑا اُ ٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور مرکز اسلامی کی سنگ بنیاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :