بنوں، عید میلاد النبی انتہائی جوش و حروش کے ساتھ منایا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 19:16

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) بنوں میں عید میلاد النبی انتہائی جوش و حروش کے ساتھ منایا گیا تقریبات میں کثیر تعداد کے ساتھ لوگوں نے شرکت کی گذشتہ روز ملک کے دیگر حصوں کی طرح بنوں میں بھی عید میلا دکمیٹی کے زیراہتمام بنوں میں جلوس اور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا میلاد کا جلوس میلاد پارک سے نکالا گیا جو م مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا میلاد پارک پر ہی اختتام پذیر ہوااس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں جلوس کیلئے استقبالیہ کمیپ لگائے گئے جلوس کے شرکاء سارے راستوں پر اللہ ہواکبر کا ورد اور حضور پاک ؐ پر درود شریف پڑھتے رہے اس موقع پر میلاد پارک میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ، تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان،کنٹونمنٹ بورڈ کے چیئرمین ملک شیرین مالک، انسانی حقوق کے چیئرمین ملک نیاز علی خان ،پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر پیر صاحب زمان،مولانا سید نسیم علی شاہ ،حافظ قاری محمداسماعیل،میلا د کمیٹی کے نائب صدر مولانا اعزاز اللہ حقانی،نعمت علی ایڈوکیٹ،انجمن تاجران کے صدر ڈاکٹر عبدالروف قریشی،ناظم سٹی ٹو عابد خان،ملک قاسم خان، سمیت دیگر علماء کرام اور رہنمائوں نے کہا کہ حضرت محمد ؐ پوری انسانیت اور پوری کائنات کیلئے دنیا میں باعث رحمت اتر کر آئے جو کہ تاقیامت ہمارے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ آپؐ کی زندگی نے ہمیں محبت اور قوت برداشت کی سبق دی ہے جو کہ اس کے مطابق زندگی گزارنے میں دنیا اور آخرت کی بالا ئی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اسلام امن اخوات اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور آج کا دن پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے قابل اخترام ہے ۔

متعلقہ عنوان :