میاں چنوں،دو مختلف جھگڑوں میں 1خاتون سمیت 13افراد شدید زخمی

منگل 13 دسمبر 2016 19:16

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) دو مختلف جھگڑوں میں 1خاتون سمیت 13افراد شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں 82 پندرہ ایل میں زمین کے جھگڑا پر دو گروپوں میں تصادم ہو ا جس میں کلہاڑیو ں اور ڈنڈوں کے وار سے 7افراد نذیر احمد،محمد ارشاد،محمد ارشد،نصیب علی، محمد شریف،محمد صادق،فرزند علی شدید زخمی ہوگئے،جنہیں ریسکیو 1122نے فسٹ ایڈ کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،پولیس تھانہ چھب کلاں نے کاروائی شروع کردی،دوسرے واقعہ میں میاں چنوں کے نواحی گائوں 42پندرہ ایل میں معمولی تلخ کلامی پر ہمسایوں میں جھگڑا کے دوران ڈنڈوں کے وار سے ایک خاتون زبیدہ بی بی زوجہ مشتاق ،تنو یر عباس، تصور عباس ، مشتاق علی ،عامر شہزاد اور محمد اکرام سمیت6 افرادشدید زخمی ہوگئے،ریسکیو1122نے تمام زخمیوں کو طبی امدا د کے بعد ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا،پولیس تھانہ صدر نے کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :