الخدمت فائونڈیشن بلوچستان صوبائی صدر نے مشاورت سے اضلاع کے صدور کا اعلان کر دیا

منگل 13 دسمبر 2016 19:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صوبائی صدرمیر محمد عاصم سنجرانی نے مشاورت سے اضلاع کے صدور کا اعلان کر دیا جس کے مطابق الخدمت فائونڈیشن ضلع لورالائی محمد عظیم خروٹی،ہرنائی لعل محمد صابر، نصیر آبادخاوندبخش مینگل ،زیارت مجیب عرفان ،لسبیلہ حب محمد اقبال ابڑو،موسٰی خیل عبدالواحد،قلعہ سیف اللہ حاجی نظف اللہ ،قلات حافظ مولابخش،ڈیرہ بگٹی دوست محمد،کچھی بولان میر ارباب بلوچ،دکی حاجی عصمت اللہ ،صحبت محمد امین کھوسہ،خضدار امان اللہ مینگل ،گوادر جمیل یار واشک غلام اللہ ساسولی ،خاران عبدالمالک مجاہد ،کوہلوبارکھان ثناء اللہ مری،ژوب مولانا نعمت اللہ مندوخیل کو اضلاع کے صدور مقرر کر دیے ہیں کوئٹہ سمیت کچھ دیگراضلاع کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے نئے ضلعی صدور کیلئے استقامت کی دعاکرتے ہوئے انہیں فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی اور ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :