سیر ت النبی ﷺ کی تعلیمات خواتین ومردوں سمیت تمام انسانوں کیلئے یکسان فائدہ مندہے، صوبائی ناظمہ جماعت اسلامی

منگل 13 دسمبر 2016 19:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی خواتین بلوچستان صوبائی ناظمہ ثمینہ سعید،یاسمین اچکزئی،روبینہ علی،آسمہ قاضی نے کہا ہے کہ سیر ت النبی ﷺ کی تعلیمات خواتین ومردوں سمیت تمام انسانوں کیلئے یکسان فائدہ مندہے نبی پاک ﷺ تمام انسانوں کیلئے رحمت بن کر آیا تھا انہوں نے غیرمسلموں خواتین وطالبات سمیت ہر طبقہ فکر کو حقوق دیے ہیں آپﷺ نے جہالت ،گمراہی وکفر اور اندھیروںسے انسانوں کو بچانے کی جدوجہد کی ۔

خواتین وطالبات قرآن پاک ،احادیٹ ،نبی پاک ﷺ اور صحابیات وخلفائے راشدین کی سیرت پاک سے رہنمائی حاصل کریں ان کا مطالعہ کریں انہیں خودسمجھیں عمل کریں اور دوسروں تک انہیں پہنچانے کی جدوجہد کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعتہ الحصنات ڈگری کالج میں جماعت اسلامی خواتین کے زیر اہتمام سیر ت النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں خواتین وطالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی انہوں نے کہا کہ ضرورت نبی پاک ﷺ کی سیرت سے باخبر ہونے اس پر عمل کرنے اور انہیںد وسروں تک پہنچانے کی ہیں اسلام نے سب سے زیادہ خواتین کو حقوق وعزت دیا ہے ماں بہن بیٹی کے رشتے صرف اسلام میں ہے آج بھی اگر اسلامی تعلیمات پر عمل ہوجائیں نبی آخر زمان حضرت محمدﷺ کی سیرت پرعمل ہوجائیں تو پاکستان دنیا بھر کے مسلم ممالک کیلئے رول ماڈل بن سکتاہے اور پاکستان کے خواتین ومر داور ہرطبقہ فکر خوشحال پرامن بن سکتاہے اور ترقی وخوشحالی پاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی اس ملک کو اسلامی وخوشحال بنانا چاہتاہے تاکہ اسلامی پاکستان کی راہمیں ہموار ہوجائیں۔حکومت وسیکولر بے دین عناصر کی جانب سے اسلامی تعلیمات کی راہ میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیگی جماعت اسلامی خواتین اسلامی تعلیمات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کا راستہ عوامی قوت سے روکھی گی خواتین وطالبات جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی آئینی ، جمہوری طریعے سے ملک کے ہر شعبے میں تبدیلی اور انقلاب لانا چاہتی ہے۔ ہماری جنگ لٹیروں ، قاتلوں ، جاگیر داروں، وڈیروں اور کرپٹ مافیا سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :