سیرت نبویﷺ میں ہی انسانیت کی فلاح ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

آپ ﷺ نے ہمیشہ امن اور انسانیت سے صلاح رحمی کا درس دیا قرآن و سنت مین ہی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے، صوبائی امیر جماعت اسلامی

منگل 13 دسمبر 2016 19:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ سیرت نبویﷺ میں ہی انسانیت کی فلاح ہے ،آپ ﷺ کی ذندگی تمام انسانیت کے لئے عملی نمونہ ہے ، آپ ﷺ نے ہمیشہ امن اور انسانیت سے صلاح رحمی کا درس دیا قرآن و سنت مین ہی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے ، ہم ایک سودی نظام کے تحت اپنی ذندگی گزار رہے ہیں ،ہماری حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے سودی نظام اللہ اور اس کے رسول سے کھلی جنگ کا اعلان ہے سودی نظام معیشت ،امریکی غلامی اورکرپشن نے ہمارے مسائل میں بدترین اضافہ کر دیا ہے سیرت النبی ﷺ کا پیغام یہی ہے کہ ہم نبی پاک ﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی نظام قائم کریں ۔

سیکولر بے دین نظام کی وجہ سے پاکستان کے عوام بدترین مسائل میں پھنس گیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر خانوزئی مرکزاسلامی میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جماعت اسلامی پشین کے امیر محمد اسحاق ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولاناعبدالکبیر شاکر ، عالم دین ڈاکٹر عطاء الرحمان ودیگرنے بھی خطاب کیا مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ نبی مہربانﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت آج دنیا کو پہلے سے بھی زیادہ ہے‘ بھٹکتی اور سسکتی ہوئی انسانیت آج تباہی کے کنارے کھڑی ہے بطور مسلمان اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی ذمہ داریاں پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہیں۔

عشق مصطفیﷺ کے ذریعے ہی امت مسلمہ طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ پیغام مصطفی کو گھر گھر پھیلا کر نظام مصطفیﷺکو ملک میں نافذ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کرے۔ پاکستان میں مدینہ والا نظام نافذ ہوجائے تو ہمارے سارے مسائل خودبخود حل ہوسکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے امت مسلمہ کارشتہ اپنے نبیﷺ سے مضبوط اور توانا کرتے ہوئے اسوہ رسولﷺ کو اپنانا ہوگادیگر مقررین نے کہا کہ ہمیںاس ناکام نظام وغافل حکمرانوں کو بدلنے کے لئے مل کر کوشش کرنیکی ضرورت ہے۔

جشن عید میلادلنبی ﷺ منانے کا تقاضایہی ہے کہ ہم انفرادی واجتماعی طور پر ملکرہر قسم کی منکرات ،برائی ،ظلم وجبر سے پرہیز کریں نظریاتی مملکت پاکستان میں اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں دین دار دیانت دار حقیقی لیڈرزکو آگے کریں کرپٹ مافیا کاراستہ روکھیں او رجنہوں نے ہمیں اسلامی وقومیت کے نام پر بار بار دھوکہ دیا ہے اس کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں آئندہ ان لٹیروں عوام دشمنوں کو ووٹ نہ دیں اگر ہم نے الیکشن کے دنوں میں ہوش کا ناخن نہ لیا اور لمحوں کی خطانہ کہ تو ہم بحیثیت قوم بہت سارے مسائل پریشانیوں ومشکلات سے نجات مل سکتی ہے جماعت اسلامی کرپشن لوٹ مار تعصب ونفرت سے پاک پارٹی ہے ہم اس ملک میں اسلامی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں ہر قوم وعلاقے کے عوام کو ان کا بنیادی انسانی اسلامی حقوق مل سکتے ہیں اسلامی پاکستان وخوشحال بلوچستان مہم میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :