سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، چوہدری کاشف نواز رندھاوا

منگل 13 دسمبر 2016 19:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور انشاء اللہ بھارت بھی آئندہ چند ماہ میں پاکستان کے سامنے سی پیک منصوبے پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگا کیونکہ بھارت کیلئے سی پیک منصوبہ سب سے اہم ہے دیگر ممالک تک رسائی کیلئے اگر بھارت سی پیک سے فائدہ نہیں اٹھائے گا تو اس کی معیشت تباہ ہوگی پاکستان کو تنہاء کرنے کے خواب دیکھنے والے خود اپنی موت آپ مرجائینگے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے بھارت کو تکلیف ہے کہ اس کا دیرینہ ساتھی روس بھی پاکستان کے سی پیک منصوبے میں شامل کا خواہشمند ہے ایران نے بھی سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی حامی بھری ہے جسکی وجہ سے مودی سرکاری پاگل پن کا شکار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک سے بے روز گاری، لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔سی پیک منصوبہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی کی تقدیر بدل دے گا۔انشاء اللہ ملک میں جلدخوشحالی کاآغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔مگر پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی حکومت اپنے عوامی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)نے وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :