Live Updates

تحریک انصاف 24 ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کریگی، میاں فرخ حبیب

پاکستان میں کرپشن اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ایک چپڑاسی سے لیکر وزیر اعظم تک کرپشن کے الزامات ہیں جن کا پوری دنیا میں چرچہ ہے، ڈپٹی سیکرٹری تحریک انصاف فیصل آباد

منگل 13 دسمبر 2016 19:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 24 ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کریگی اور اس سلسلہ میں ہر سطح پر اس کا مقابلہ کریگی۔ پاکستان میں کرپشن اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ایک چپڑاسی سے لیکر وزیر اعظم تک کرپشن کے الزامات ہیں جن کا پوری دنیا میں چرچہ ہے وزیر اعظم کو چاہیئے تھا کہ وہ از خود استعفیٰ دیکر قوم کے سامنے احتساب کیلئے پیش کرتے۔

مگر وہ احتساب سے مسلسل فرار اختیار کر رہے ہیں ۔ عدلیہ کے فیصلہ آنے پر کرپٹ حکمرانوں کو بھاگنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈ ر جو ملک کو اندھیروں سے نکا ل کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

آنے والا وقت پا کستان تحریک انصاف کا ہے ،آئندہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر پا کستان تحریک انصاف ملک میں سے کرپشن سمیت تما م مسائل ختم کر کے پا کستان کو خوشحال ملک بنائیں گے جس میں عوامی فیصلوں کو ترجیحی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا،مہنگائی ،بے روز گاری ،بجلی اور اب گیس کی لو شیڈنگ سے عوام فاقوں کا شکا ر ہے ۔ملک میں لا ء اینڈ آرڈر کی صورتحال بد ترین ہو چکی ہے ،ملک میںامن وامان کی صورتحال دن بدن بدترین ہو تی جارہی ہے ۔حکمران آمریت کو عوام پر مسلط کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مو جو دہ کرپٹ حکومت اپنے انجام سے خوفزدہ ہے ۔

پاکستان کی سیاست میںکرپٹ عناصرکیلئے ٖپی ٹی آئی کرپشن کے تمام دروازے بندکرچکی ہے اور پی ٹی آئی کی جدوجہد کے نتیجے میں عوام بیدار ہو چکی ہے ۔ملک میں پانامہ لیکس میں بے نقاب ہونے والے حکمران کبھی کرپشن کا قلع قمع کرنے میں سنجیدہ نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہاکہ کر پشن کا خاتمہ کر کے ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے ورنہ تباہی عوام کا مقدررہے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات