جنرل راحیل شریف کی ملک کیلئے خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، محمد اصغر

مودی کی پاکستان کاپانی روکنے کی دھمکی ‘ دیوانے کا خواب ہے ۔ ، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے حق خود ارادیت نہیں چھین سکتی، ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس

منگل 13 دسمبر 2016 19:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹوممبر وچیئرمین اولڈ الیکٹرک موٹرز انیڈ مشینری مارکیٹ محمد اصغرنے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی ملک کیلئے خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، پاک فوج کا کو ئی بھی چیف ہو پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مودی کی پاکستان کاپانی روکنے کی دھمکی ‘ دیوانے کا خواب ہے ۔

، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے حق خود ارادیت نہیں چھین سکتی ، انہوں نے جنرل راحیل شریف کو خرج تحسین اور نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہپاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور وطن عزیز میں امن ومان کی بحالی کیلئے جنرل راحیل شریف نے سخت جہدوجہد کی امید ہے کہ نئے آرمی چیف بھی ان کے نقشے قدم پر چلتے ہو ان کی پالیسیوں کو جاری رکھے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی سے نہتے شہریوں کے قتل عام کا اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی ادارے نوٹس لیں۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور پاکستانی قوم نے کبھی جنگ کی حمایت نہیں اور اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،بھارت کو نظر آرہا ہے ،سی پیک اور دیگر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان ‘ کراچی اور دوسری جگہوں میں آپریشن ضرب عضب سے گھبرا کر پاکستان کی فضائی حدود میں ننگی جارحیت کررہاہے ‘ بھارت ہمار ا کھلا دشمن ہے ۔

حکومت نے بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کردیا ہے۔ پاک افواج اور عوام بھارتی ناپاک عزائم کوہر سطح پر خاک میں ملادینگے ، پاک فوج کی صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے ، پاکستان کے خلاف چال بازی ، مکاری اور دہشتگردی بھارت کو خطرناک ثابت ہوگی ،وطن عزیز کی سلامتی ،بقاء اور ترقی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،