فیصل آباد، ڈجکوٹ روڈ پر بینک سے رقم لے کر آنے والے پٹرول پمپ منیجر سے مسلح ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے چھین لئے ،مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل

منگل 13 دسمبر 2016 19:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) دن دیہاڑے تھا نہ فیکٹری ایریاکے علاقہ ڈجکوٹ روڈ پر بینک سے رقم لے کر آنے والے پٹرول پمپ کے منیجر سے مسلح ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے چھین لئے اورمزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے منیجرکوزخمی کردیا‘متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا‘آن لائن کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے گئوشالہ میں واقع شیل پٹرول پمپ کامنیجر محمد افتخار ولد سعید احمد آج صبح حبیب بنک ڈجکوٹ روڈ سے لاکھوں روپے کیش لیکر سکیورٹی گارڈ کے ہمراہ نکلا تو موٹر سائیکل نمبری FS-526پر سوار دو مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے چھیننے کی کوشش کی تو افتخار حسین نے مزاحمت کی جس پر مسلح ڈاکوئوں نے اسے گولی مار کر لہولہان کردیا ‘جسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ‘ڈاکٹروں کے مطابق سینے میں گولی لگنے کے باعث اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاحال ڈاکٹر متاثرہ نوجوان کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :