پنوعاقل کے قریب زمینی تنازعہ پر جتوئی برادری کے دو گروہوں میں تصادم،خاتون سمیت 7افراد زخمی

منگل 13 دسمبر 2016 18:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پنوعاقل کے قریب زمینی تنازعہ پر جتوئی برادری کے دو گروہوں میں تصادم ، ڈنڈنے آور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال ، خاتون سمیت سات افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کے قریب بائیجی تھانے کی حدود کے علاقے میں زمین کے دیرینہ تنا زعہ پر دوگروہوں میں تصادم ہو گیا جس کے دوران دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ڈنڈے اور لاٹھیاں لگنے سے ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر پنوعاقل اسپتال لے جایا گیا جہاں پر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :