سکھر، نساسک کے دعوے دھرے رہ گئے ، جشن عید میلاد النبیؐکے دوران صفائی کے ناقص انتظامات

منگل 13 دسمبر 2016 18:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) نساسک کے دعوے دھرے رہ گئے ، جشن عید میلاد النبیؐکے دوران صفائی کے ناقص انتظامات ، شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر بدستور موجود ،ڈھیروں سے تعفن اور نالیاں اور گٹر ابلتے رہے، تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبیؐ کے روز بھی نساسک کی کارکردگی صفر رہی نساسک نے شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کے بڑے بڑے دعوئے کئے گئے مگرپیر کے روزجشن عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس کی گذر گاہوں پان منڈی ، شہید گنج ، نشتر روڈ ، ڈھک روڈ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے رہے نشتر روڈ سمیت سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں نالیاں گٹر ابلتے رہے شہریوں نے شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل ملازمین اور افسران کو فوری برطرف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :