ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا

منگل 13 دسمبر 2016 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور میں ساندہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب توصیف رفیق نامی ملزم کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ سر پر گولی لگنے سے توصیف کی موت واقع ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا اور اس سے قبل وہ ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا جس کے بعد وہ ملائشیا فرار ہوگیا، ایک ماہ قبل ہی وہ بیرون ملک سے واپس آیا۔پولیس نے توصیف کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔