کے الیکٹرک کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری

منگل 13 دسمبر 2016 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) کے الیکٹرک نے بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے اس کریک ڈاؤن کے دوران ایسے نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جن کے خلاف ادارے کے لاکھوں روپے واجب الادا ہیںاور ان کا تعلق کلفٹن میں واقع میرین ڈرائیو سے ہے ۔

کے الیکٹرک کی ٹیم نے لیاقت آباد میں واقع ایک رہائشی عمارت، زینت اسکوائر پر بھی چھاپہ مارا جہاں بجلی چوری کی جارہی تھی۔ عمار ت کے مکینوں کے ذمہ ادارے کے 3کروڑ روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔اس کارروائی کے دوران موقع پر ہی متعدد غیرقانونی کنکشن بھی منقطع کیے گئے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق،’’کے الیکٹرک نے زیادہ مزاحمت والے علاقو ں سے بجلی چوری کا خاتمہ کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس کے لیے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سخت رویہ اختیار کررکھاہے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک اپنے ایکشن پلان کو کسی خاص علاقہ تک محدود نہیں رکھا بلکہ نادہندگان کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر کارروائیاں کی جارہی ہیں تاکہ ان صارفین کو سہولت فراہم کرسکیں جو ادارے کو باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں۔‘‘کے الیکٹرک نے طویل عرصے سے بقایاجات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کیلئے دوبارہ ادائیگی کی اسکیم کا آغاز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ریجنل ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپس لگا کر صارفین کو سہولت فراہم کر رہی ہیں۔اس بات کا تذکرہ مناسب ہوگا کہ اس ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لیاقت آباد ہی میں واقع ایک اور عمارت اپسرا اپارٹمنٹس کے مکینوں نے اپنے واجبات ادا کرنا شروع کردئیے ہیں۔کے الیکٹرک ایسے صارفین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے آمادہ ہوں اور دوسرے صارفین کے لیے مثال قائم کرنا چاہتے ہوں۔

متعلقہ عنوان :