وزیر بلدیات خیبرپختونخوا عنایت اللہ کی زیر صدارت خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کا 24واں اجلاس

منگل 13 دسمبر 2016 18:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ کی زیر صدارت خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کا 24واں اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے ممبران سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید جمال الدین شاہ ، ڈاکٹر اقبال خلیل ، شمائلہ تبسم ، ڈی جی عامر لطیف اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سٹریٹیجک سپورٹ یونٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ معلوم کریں کہ ضلعی اور تحصیل حکومتیں کون کون سی اشیاء پر ٹیکس لگا سکتی ہیں اور کون کون سی اشیاء ضلعی و تحصیل حکومتوں کے دائرہ کار میں نہیں آتیں۔

اجلاس میں ضلعی و تحصیل حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے مطابق ٹیکس لگائیں اور وصول کریں۔اجلاس میں ضلعی ناظم کرک کے اثاثہ جات اور پراپرٹی کی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو منتقلی کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ کیا گیاکہ یہ اثاثہ جات اور جائیدادیں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ( ٹی ایم اے ) کے دئرہ کار میںآتی ہیں اور ان سے ٹیکس وصول کرنا بھی انکا کام ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی حکومت سوات کو ہدایت کی گئی کہ وہ ترقیاتی فنڈز پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق استعمال کریں جبکہ کمشنر مالاکنڈ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس ضمن میں انکوائری کر کے تفصیلی رپورٹ لوکل گورنمنٹ کمیشن کو بھجوائیں۔

متعلقہ عنوان :