آزاد کشمیر حکومت کے این ایف سی فنڈز میں اضافے کے مطالبے کی حمایت کریں گے،پرویزخٹک
آزاد کشمیر حکومت کی این ایف سی میں باقاعدہ ممبر شپ نہیں مگر وہ این ایف سی ایوارڈ میں سے 2.7فیصد فنڈز وصول کرتی ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
منگل 13 دسمبر 2016 18:52
(جاری ہے)
فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
موجودہ سسٹم کو فاٹا تک توسیع دی جائے، کسی نئے تجربے کی ضرورت نہیں ۔نئے تجربے کی کامیابی کے امکانات بھی معدوم ہیں کیونکہ فاٹا کے عوام موجودہ پاکستانی قوانین سے مانوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے موجودہ بلدیاتی نظام کو بھی فاٹا تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ہزارہ دویژن میں زلزلے کی تباہ کاریوں ، وہاں انفراسٹر کچر کی بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکولوں اور دیگر سماجی خدمات کے اداروں کو زلزلے سے شدید نقصان پہنچا ۔ وفاقی حکومت بحالی و تعمیر نو کے لئے امداد فراہم نہیں کی۔ صوبے نے اپنے وسائل سے 2500تباہ حال سکولوں میں سے 600سکول از سر نو تعمیر کرائے۔ وفاقی حکومت زلزلے سے تباہ حال انفراسٹر کچر کی بحالی کے وعدے کو ایفاء نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ صوبے میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی ۔ سسٹم کو تبدیل کرنے کے لئے عوام دوست اصلاحات کی گئیں۔ فرسودہ نظام اور سٹیٹس کو کے حامی روڑے اٹکانے اور پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ ہمیں ان باتوں کی پرواہ نہیں ۔ ہم نے سیاسی مداخلت کو ختم کیا سسٹم کو عوام دوست بنایا اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ ماضی کی خراب طرز حکمرانی نے غلط روایات کو جنم دیا اور کرپٹ عناصر کی دکانداری بند ہونے کے بعد اب وہ موجودہ حکومت کے خلاف انگلیاں اٹھا رہے ہیں ۔ اب ان کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔ عوام کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنا جانتے ہیں۔ مقامی حکومتوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اختیارات کی صحیح معنوں مین نچلی سطح تک منتقلی دوسروں کے لئے ایک مثال ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے 115ارب روپے میں سے 35ارب روپے مقامی حکومتوں کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ جس سے نچلی سطح پر عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔صوبائی حکومت 40 ارب روپے کی لاگت سے سوات موٹر وے تعمیر کر رہی ہے اور یہ موٹروے صوبہ اپنے وسائل سے تعمیر کر رہا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کے اجراء کے لئے تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس سے پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔ تاہم عدالتوں میں مقدمہ بازی کے سبب بعض اصلاحات اور منصوبے تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت ان کے اصلاحاتی ایجنڈے ، گڈ گورننس اور مقامی حکومتوں کے نظام کو آزاد کشمیر میں متعارف کرائے کیونکہ ہمارے اصلاحاتی ایجنڈے کے نتائج کافی حوصلہ افزاء ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کی آزادی کی تحریک میں وزیر اعلیٰ کے خاندان اور خیبر پختونخوا کے غیور پٹھانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت سے آزادی کی جدوجہد میں ان کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کشمیر کو خیبر پختونخوا سے ملانے والے چار پلوں بشمول کوہالہ پر خیبر پختونخوا کے سائڈ پر فورس کی تعیناتی ، آزاد کشمیر خیبر پختونخوا کو بذریعہ پنجاب ملانے والی رابطہ سڑکوں کی پختگی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر آزاد کشمیر کے عوام کے لئے جو کچھ خدمت ہو سکتی ہے خیبر پختونخوا حکومت اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.