Live Updates

ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر

جسٹس عائشہ اے ملک (آج )تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کریں گی

منگل 13 دسمبر 2016 18:52

ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، جسٹس عائشہ اے ملک آج ( بدھ ) 14 دسمبر کو صبح 9 بجے تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کریں گی۔ رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری نے شہباز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ذاتی کاروبار کے لئے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور منصب کا غلط استعمال کیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے قومی اور عوامی مفادات کو پس پشت ڈال کر کے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ درخواست میں قانونی نقطہ اٹھایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ وزیر اعلی پنجاب نے شوگر ملوں کو غیر قانونی منتقل کرنے کا ارتکاب کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے یہ بھی واضح کیا کہ سپریم کورٹ واضح رولنگ دے چکی تھی کہ پنجاب کے کسی حصے میں کوئی نئی شوگر مل لگانے یا اضافے اور منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو عہدے سے نااہل قرار دیا جائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف دائر درخواست کی پیروی بابر اعوان کریں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات