Live Updates

پیارے نبی کی حیات طیبہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں کامیابی کیلئے عملی نمونہ ہے ‘عبدالعلیم خان

12ربیع الاول کا دن زندگیوں میں اسلامی اصولوں کے مطابق تبدیلی لانے کا درس دیتا ہے ‘صدر تحریک انصاف وسطی پنجاب

منگل 13 دسمبر 2016 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ رحمتہ اللعالمین حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ بلا شعبہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں کامیابی کیلئے عملی نمونہ ہے ہم سب ہر لازم ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل کریں اور اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں کو بہتر بنائیں ان خیالات کا اظہارا نہوں نے 12ربیع الاول کے موقع پر این اے 122کی یونین کونسل 172میں پی ٹی آئی کے کو آرڈی نیٹر کی طرف سے منعقدہ خصوصی محفل میلادمیں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا عبدالعلیم خان نے کہا کہ 12ربیع الاول کا با سعادت دن ہمیں اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق تبدیلی لانے کا درس دیتا ہے کیونکہ حضرت محمد ﷺ نے اسلام کے آفاقی پیغام پر پہلے خو د عمل کر کے دکھایا انہوں نے کہا کہ اسلام کی اساس سے دوری بھی تمام مسائل کی بنیادی وجہ ہے اگر ہم اسلامی تعلیمات کو صحیح معنوں میں اپنا لیں تو آج بھی کامیابی ہمارے قدم چومے گی عبدالعلیم خان نے عید میلاد النبی کے موقع پر تمام مسلمانو ں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ یقینا خوشی اور مسرت کا دن ہے جس د ن ہمیں وسائل سے محروم شہریوں کو یاد رکھنا چاہیے اور انہیں اس دن کی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء عید میلاد النبی کے موقع پر این ای122کی مختلف تقریبات کا انعقاد ہوا جن میں ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی میاں میر ،گڑھی شاہو ،ریلوے کالونی اور ملحقہ علاقوں میں میلاد اور درود و سلام کی محافل کا انتظام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں ذوالقرنین ذکی ،باؤ جاوید ، رضوان یوسف ،ملک جاوید یوسف ،حاجی تسنیم شفیع اور مبین کمبوہ نے شرکت کی جبکہ مختلف جگہوں پر لنگر کا بندوبست بھی کیا گیا اور ملک و قوم کی خوشحالی اور کرپٹ حکمرانوں سے جلد نجات کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں پی ٹی آئی کی خواتین نے بھی شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات