موسیقی دنیا کے بارے میں آگاہی، نئے خیالات اور ثقافتی اختلاف کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، امریکی سفیر

منگل 13 دسمبر 2016 18:27

موسیقی دنیا کے بارے میں آگاہی، نئے خیالات اور ثقافتی اختلاف کے خاتمے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ موسیقی دنیا کے بارے میں آگاہی، نئے خیالات اور ثقافتی اختلاف کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔امریکی موسیقار مہوگنے جونز اور انکے بینڈ کی اسلام آباد آمد پراس کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے موسیقی کی طاقت کو تعلیم کے مقصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی سفارت خانہ کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہوگنے جونز نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں جنس کی بنیاد پرروا تشدد کے خاتمے کے حوالے سے سالانہ سولہ روزہ مہم کے دوران پاکستان میں ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اس پروگرام میں پاکستانی نوجوان فنکاروں کے ساتھ ورکشاپ کر رہی ہوں اور اس کے نتیجے میں باہمی تعاون کے حوالے سے پر امید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت اور معاشرتی طور پر متحرک نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔مہوگنے جونز کایہ دورہ پاکستان اس وقت ہوا جب جنس کی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے سالانہ سولہ روزہ مہم 25 نومبر سے یکم دسمبر تک منائی جارہی تھی۔گروپ نے مختلف جگہوں پر اپنے فن کا مظاہرہ اور ورکشاپس منعقد کیں جس کا اہتمام امریکی وائسز اور کچھ خاص مرکز برائے آرٹس، ثقافت اور مکالمہ نے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :